10 اگست ، 2013
اسلام آباد…پاکستان کے شمالی علاقے میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی چوٹی سر کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کا کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔ چیک Mountaineering فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈریشن کے سربراہ ڈینیک ہروبے zdenek hruby ساتھی کوہ پیما ماریک ہولیک کے ساتھ گیشر برم کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس دوران ایک حادثے میں ڈینیک ہلاک ہوگئے۔ فیڈریشن نے واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ 8 ہزار 68 میٹر بلند گیشر برم دنیا کی گیارہویں بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔