دنیا
10 اگست ، 2013

شمالی آئرلینڈ میں فسادات کے دوران 56 پولیس اہل کار زخمی

شمالی آئرلینڈ میں فسادات کے دوران 56 پولیس اہل کار زخمی

ڈبلن…شمالی آئرلینڈ میں فسادات کے دوران 56 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔جمعرات کی رات سے پھوٹنے والے نسلی فسادات نے جمعے کو شدت اختیار کرلی۔ شمالی آئر لینڈ کا شہر بیل فاسٹ سٹی میدان جنگ بنا رہا ، پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا تومشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی ،مظاہرین نے پتھراوٴ کیا اور پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں،جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :