11 اگست ، 2013
لاہور… لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ریلوے اسٹیشن اوربس اڈوں پر کاوٴنٹرزقائم کردئیے۔کراچی سے آنیوالے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار کی شکایت پران کاوٴنٹرز پر رجسٹریشن کرائیں۔ ڈی سی اولاہورنسیم صادق کے مطابق کراچی میں پھیلے ڈینگی وائرس سے بچاوٴ اور حفاظتی تدابیر کے طورپرریلویا سٹیشن اوربس اڈوں پر کاوٴنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ ان کاوٴنٹرزپرتربیت یافتہ اسٹاف ڈیوٹی دے رہاہے۔خصوصاًکراچی سے آنیوالے مسافر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار کی شکایت پران کاوٴنٹرز پر رجسٹریشن کرائیں ۔