Geo News
Geo News

پاکستان
12 اگست ، 2013

پشاور ہائی کورٹ کا ایس پی اسامیوں پر مزید تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری

پشاور ہائی کورٹ کا ایس پی اسامیوں پر مزید تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختو ن خوا پولیس میں ایس پی کی اسامیوں پر مزید تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیاہے۔پشاور ہائی کورٹ میں چھ ڈی ایس پیز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وہ شولڈر پرموشن پر ایس پیز کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں ان عہدوں پر مستقل کیا جائے کیو نکہ صوبے میں ایس پیز کی کئی اسا میاں خالی ہیں۔جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور خیبر پختو ن خوا میں ایس پی کی پوسٹوں پر مزید تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہو ئے آئی جی خیبر پختون خوا سے بیس دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :