پاکستان
14 اگست ، 2013

چناب میں آج رات انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان

چناب میں آج رات انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان

اسلام آباد … فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ دی ہے کہ آج رات دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، آج رات 8 بجے سے کل صبح 10 بجے تک 4 سے 5 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، جس سے دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ، اسی طرح دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر کل صبح 6سے رات 10 بجے تک اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، خانکی کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 4 سے 5 لاکھ کیوسک رہنے کا امکان ہے، جبکہ قادر آباد کے مقام پر کل دوپہر 12 سے رات 12 تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

مزید خبریں :