14 اگست ، 2013
کراچی…پاکستا ن کے66ویں یوم آزادی کے مو قع پر متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیر و پر قومی پر چم لہرایا گیا اور ملک کی بقاء و سلامتی ، استحکام اور سالمیت کے لئے دعا کی گئی۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس مو قع پر حق پرست ارکان اسمبلی،ایم کیوایم شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بعدازاں، اجتماعی دعاکی گئی جس میں تحریک پاکستان کے شہداء اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے افسران و نوجوانوں اور کراچی میں دہشت کے گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور تحریک کے تمام شہدا کے بلند درجات ، ملک و قوم کی سلامتی ، اندرونی و بیرونی خطرات سے بچاؤ ، کراچی میں امن وامان کے قیام دہشت گردوی کے خاتمے، ملک کی ترقی و خوشحالی اور قائد تحریک الطاف حسین کی دررازی عمر او رصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا یاگیا ہے۔کراچی کی طرح اندورن سندھ حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر ، نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، مامشورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، نوشہرو فیروز، بدین،لاڑکانہ، خیر پور، شکار پور، دادو، قمبر شہداد کوٹ، کشمور جیکب آباد جبکہ اسی طرح لاہور پنجاب ہاؤس، ملتان زون، راولپنڈی زون، فیصل آباد زون، گجرانوالہ زون، ،بلتستان زون، گلگت زون، مظفر آبادزون ، میر پور زون، باغ زون، ایبٹ آبادزون، ہری پورزون، مانسہرہ،ڈیرہ اسماعیل خان، دیامراستورزون،،کوئٹہ میں بھی ایم کیوایم کے صوبائی دفاتر پرچم کشائی کی تقربیات منعقد کی ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی ، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دعا کی گئی ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے66واں یومِ آزادی قومی جذبے اورشایان ِشان طریقے سے منایاگیااوراس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیں یومِ آزادی کی پررونق تقریبات منعقدکی گئی جس میں قومی ترانہ پڑھاگیااورملی نغمے گائیں اوربجائے گئے اورآتش بازی کی گئی۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب نائن زیرو سے متصل تاریخی جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں منعقدہوئی جس میں ہزاروں کی تعدادمیں حق پرست عوام نے ازخودشرکت کی اوریک زبان ہوکرقومی ترانہ پڑھا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان سمیت فنکاروں،گلوکاروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بہت بڑی تعدادموجودتھی،تقریب میں میزبانی کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہورومعروف فنکارعمرشریف نے انجام دیئے ۔تقریب میں معروف فرید خان ، حسن جہانگیر ، ، شبانہ کوثر ، شازیہ کوثرِ حسن جہانگیر، شبنم مجید، عمران جاوید،شبیر ضیاء اور صفدر ضیاء اور دیگر فنکارنے ملی وقومی نغمے گائیں گے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بھی شرکت کی۔