انٹرٹینمنٹ
19 جنوری ، 2012

سیاست میرے بس کا روگ نہیں، سنجے دت

سیاست میرے بس کا روگ نہیں، سنجے دت

ممبئی…جنگ نیوز…بھارتی فلم انڈسٹریری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے سنجے دت جنہوں نے 2010ء میں سماج وادی پارٹی سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دی تھی ابھی تک اس تجربے کے اثرات سے نہیں نکلے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ سیاست میرے بس کی بات نہیں اور میں جان چکا ہوں کہ اس میں میری جگہ نہیں ہے یہاں میں زیادہ چل نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ سیاست کبھی ان کا مقصد نہیں رہا، جھوٹ پر مبنی لیکچر نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سماج وادی پارٹی اور سیاست کے باعث میں اپنے خاندان سے دور ہوگیا تھا جس پر مجھے ندامات محسوس ہوتی ہے مگر میں اپنے والد کی منتخب پارٹی کا سیاسی وفادار ہوں ۔ سنجے کا کہنا تھا کہ میرا پورا خاندان جواہر لال نہرو کے وقت سے کانگریس کے سپورٹر تھے اور اب میں بھی کانگریس کے ساتھ ہوں جبکہ سماج وادی پارٹی جوائن کرنا میری بڑی غلطی تھی ۔

مزید خبریں :