Geo News
Geo News

پاکستان
19 اگست ، 2013

2013 کے بلدیاتی نظام کا بل آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

2013 کے بلدیاتی نظام کا بل آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی…سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں2013 کے بلدیاتی نظام کے قانون کا بل پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی نظام کے قانون کا بل پیش کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہ نما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا مجوزہ بلدیاتی نظام کے قانون کا مسودہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجوزہ بل کا مسودہ پیش کیا گیا تو اصول کی بنیاد پر مخالفت کریں گے۔

مزید خبریں :