16 مارچ ، 2012
گوجرانوالہ … میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر علی بابا اور 40 چور براجمان ہیں، نومولود سیاستدان آکر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ خط نہیں لکھوں گا قید کاٹ لوں گا، انہیں چاہئے کہ وہ 18 کروڑ عوام کے حقوق کا خیال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں لیپ ٹاپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو دیئے جارہے ہیں، کسی چور اور لٹیرے کو لیپ ٹاپ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب آیا تو پنجاب حکومت کے خلاف سازش ہوئی اور صوبے میں گورنر راج لگادیا گیا۔