پاکستان
16 مارچ ، 2012

امریکا نے طالبان کو افعانستان میں واحد قوت تسلیم کر لیا، حافظ حسین

 امریکا نے طالبان کو افعانستان میں واحد قوت تسلیم کر لیا، حافظ حسین

پشاور … جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا نے ملا عمر اور طالبان کو افعانستان میں واحد قوت تسلیم کر لیا ہے۔ وہ پشاور میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ ملا عمر کے سر کی قیمت لگا کر غلطی کی کیونکہ اب امریکا ملاعمر ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کرزئی حکومت اور پاکستان کو نذر انداز کررہے ہیں۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عالمی خطے کے حالات تبدیل ہونے والے اور اداروں کے درمیان لڑائی اپریل میں اپنے انجام کو پہنچے گی۔ حافظ حسین احمد کا کہنا کہ عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام نے مہم شروع کردیا ہے اور 25مارچ کو اسلام زندہ باد کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریگی ۔جلسے سے لال مسجد کے نائب خطیب مولا نا عامر صدیق نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن تبدیلی آنے والی ہے اور عوام کو مایوس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :