23 اگست ، 2013
کراچی…کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 338 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ سمندر کا سینہ چاک کرکے اپنی رازی کی تلاش میں سمندر میں نکلنے والے ماہی گیر بسا اوقات اپنے ملک کی حدود سے نکل جاتے ہیں اور دوسرے ممالک کی حدود میں بے خیالی میں داخل ہوجاتے ہیں اور میرین فورسز ان کو دھر لیتی ہیں۔کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 338 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو رہا کردیاگیا۔ ان قیدیوں کو ستمبر 2012 سے اپریل 2013 کے درمیان سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کو 8 گاڑیوں میں سوار کرکے لاہور روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا میں داخل ہوں گے۔ ملیر جیل میں اب صرف 97 بھارتی قیدی رہ گئے ہیں۔