پاکستان
17 مارچ ، 2012

لاہور:ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون ہلاک،3 زخمی

لاہور:ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون ہلاک،3 زخمی

لاہور. . . . لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاوٴن میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور تین زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق ماچس فیکٹری شاہدرہ ٹاوٴن کے علاقہ میں 4 ڈاکو ایک اسکول ماسٹر محمد دین کے گھر میں گھس آئے جس پر گھر میں موجود خواتین نے شور مچا دیا اور ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی، جس سے گھر میں موجود ماں بشیراں بی بی اور تین بیٹیاں حمیرہ، فاخرہ اور عاصمہ شدید زخمی ہو گئیں۔جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال لیجایا گیا تاہم 22 سالہ حمیرہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

مزید خبریں :