19 جنوری ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ ائیر بلیو سے متعلق سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل بنچ نے سانحہ ائیر بلیو سے متعلق سابق رکن اسمبلی ماروی میمن کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی سیکریٹریز برائے قانون ودفاع کو اسلام آباد اور کراچی میں متاثرین سانحہ ائیر بلیو کے وارثتی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے لیئے سینیئر سول جج کی تعنیاتی نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے گذشتہ پیشی پر حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد اور کراچی میں سینیئر سول جج تعنیات کرے تاکہ متاثرین سانحہ ائیر بلیو کے لیئے وارثتی سرٹیفیکیٹ بنائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیئے بورڈ تشکیل دیا جائے۔ جس میں بین الاقوامی ماہرین کو لیا جائے۔