17 مارچ ، 2012
اسلام آباد… مسلم لیگ ن نے صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی پوشیدہ رکھی اور سینٹر اسحق ڈار کے چیمبر میں مذاکرات کے باوجود کوئی بات سامنے نہ آئی تھی۔ تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے آخر کار فیصلہ کر لیا ہے کہ صدر کے خطاب کے دوران بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔