پاکستان
17 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ ریکارڈ روم کے ملازم یوسف جان کو معطل کردیا گیا

سپریم کورٹ ریکارڈ روم کے ملازم یوسف جان کو معطل کردیا گیا

اسلام آباد … استثناء سے متعلق دستاویز چوری ہونے کی خبر دینے والے سپریم کورٹ کے ریکارڈ روم کے ملازم یوسف جان کو معطل کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے ریکارڈ روم کے ملازم یوسف جان کو معطل کردیا گیا، انہوں نے استثنا سے متعلق دستاویز چوری ہونے کی خبر دی تھی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یوسف جان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے،ان سے وضاحت مانگی تھی جس پر ان کی جانب سے دیا گیا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔

مزید خبریں :