دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2012

ریمپ پر کپڑوں کے بعد قیمتی جیولری سے سجی بھنوؤں کی نمائش

ریمپ پر کپڑوں کے بعد قیمتی جیولری سے سجی بھنوؤں کی نمائش

پیرس…عام طور پر ریمپ پر ماڈلز کو حسین ملبوسات،شاندار ہینڈ بیگز اور قیمتی زیورات کی نمائش کرتے ہی دیکھا گیا ہیں لیکن آج ہم آپ کو ریمپ پر ہونے والی ایک بالکل انوکھی اور منفر د نمائش کا احوال دکھاتے ہیں۔پیرس میں مشہور ڈیزائنر برانڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے فیشن شو میں ریمپ پر ماڈلز تو ضرور آئیں لیکن کپڑے یا جوتے دکھانے نہیں بلکہ وہ اپنی انوکھی و خوبصورت طرز کی بھنوئیں سجائے لوگوں کی توجہ سمیٹتی نظرآئیں،جی ہاں بالکل ایسا ہی تھا کیونکہ یہ فیشن شو کپڑوں کا نہیں بلکہ خاص طور سے قیمتی پتھروں اور ایمبرائیڈری سے تیار کی گئی بھنوؤں کا تھا جہاں ماڈلز کو پہلے سے ڈیزائن شدہ بھنویں چپکا کر ریمپ پر اپنے جلوے دکھانے تھے۔

مزید خبریں :