18 مارچ ، 2012
پرتھ…فارن ڈیسک… آسٹریلیا کی بندرگاہ ہیڈلینڈ سے خام لوہے کی برآمدات بحال ہو گئیں۔ پورٹ ہیڈلینڈ کو سمندری طوفان لووا کی آمد کی وجہ سے کئی روز کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ اس بندرگاہ سے آسٹریلوی خام لوہے کی برآمدات کا بڑا حصہ بیرون ممالک جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے دوسرے اور تیسرے بڑے کانکنی کے ادارے بی ایچ پی بلیٹن اور فورٹسکیو میٹلز گروپ اپنی تمام تر برآمدات کیلئے پورٹ ہیڈلینڈ استعمال کرتے ہیں۔ سمندری طوفان لووا جس میں 200 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں ہیڈلینڈ کے ساحل سے ٹکرایا اور بندرگاہ کو اس کی آمد سے ایک روز قبل بند کر دیا گیا تھا۔