کاروبار
18 مارچ ، 2012

عالمی سطح پر مزید مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

بیجنگ…بزنس ڈیسک…عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے حالیہ یونان سے قرضے کی ڈیل کے بعد پیدا ہونے والی خوش فہمی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مزید مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنا مالیاتی ن ظام مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور ترقی پذیر ممالک اپنی معیشتوں کو بیرونی اثرات سے بچانے کے لئے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یونان کی حالیہ قرضہ کی ڈیل سے عالمی مالیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے تاہم اس صورت حال پر زیادہ خوش گمانی کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :