Geo News
Geo News

دنیا
08 ستمبر ، 2013

انقرہ میں یونی ورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ

انقرہ میں یونی ورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ

انقرہ …ترکی میں درخت کاٹ کر یونی ورسٹی کیمپس کی دوبارہ تعمیر کے خلاف سیکڑوں طلبہ نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔ پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔دارالحکومت انقرہ کی انتظامیہ نے مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونی ورسٹی کیمپس کے کچھ حصوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بنایا ہے۔اس مقصد کے لئے انتظامیہ کو بڑی تعداد میں درخت کاٹنے پڑیں گے۔ تاہم یونیورسٹی کے طلبہ اس منصوبے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دوسرے روز بھی طلبہ نے مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھر برسائے ،پولیس نے جوابی کارروائی میں دھوئیں کے بم ، واٹر کینن اور ربر کی گولیاں فائر کیں۔ کچھ دیر احتجاج کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :