پاکستان
09 ستمبر ، 2013

احمد ہمیش کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف شاعر ،دانشور اور ادیب احمد ہمیش کے انتقال پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثناء حق پرست اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کراچی سے 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام ایم کیوایم پر عائد کرنے والے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں اور ایم کیوایم مخالفین کو امریکی سفارتحانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد شرم آنی چاہئے اور محب وطن عوام کی جماعت پر بیہودہ الزام عائد کرکے اس کی کردار کشی کے عمل پر معافی مانگنی چاہئے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو نہ صرف اچھی طرح سمجھ چکے ہیں بلکہ اب کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ اور سازش انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے جب سے عوامی خدمت کی سیاست شروع کی ہے اس وقت سے ہی ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کا کھلا دشمن 2فیصد استحصالی طبقہ ایم کیوایم کے خلاف سرگرم عمل ہے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ء 2فیصد استحصالی طبقے کے مفادات کیلئے ہمیشہ ایم کیوایم کو اپنی سازشوں اور نفرتوں کا نشانہ بناتے چلے آئے ہیں اور اب تو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا اپنے منشور کا حصہ بنالیا ہے ۔حق پرست اراکین سینیٹ نے ملک بھر کے حق پرست عوام اور کارکنان کو 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا ایم کیوایم پر عائد کیا گیا بے بنیاد الزام غلط ثابت ہونے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکی سفارتحانے کی اس حوالے سے تردید ایم کیوایم کی بے گناہی اور حق پرستی کے نظریئے کی سچائی کا واضح ثبوت ہے ۔

مزید خبریں :