11 ستمبر ، 2013
لندن… این جی ٹی…مصوری کی دنیا میں پینٹ کلرز اور برش کا ساتھ لا زم وملزوم ہے لیکن بر طانیہ میں ایک ایسا مصور بھی مو جود ہے جو بال پین کو استعمال کرتے ہوئے حقیقت سے قریب ترشاہکار بنانے میں مہارت رکھتاہے ۔ایڈورڈنا می یہ نو جوان مصور عام پین سے تحریر لکھنے کے انداز میں رنگ کینوس پر بکھیرتا ہے اور برش کا استعمال کیے بغیر دیکھتے ہی دیکھتے دلکش اور حقیقت سے قریب تر تصاویر سامنے ابھر آتی ہیں۔ایڈورڈاپنے اس انوکھے فنِ مصوری کے باعث منفرد شہرت رکھتا ہے اور اسی طریقہ کار کے ذریعے مصوری کے شاہکار تخلیق کر تا ہے ۔