18 مارچ ، 2012
میانوالی…24 مارچ کو میانوالی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسے کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور عمران خان کے گھر کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ 24 مارچ کو عمران خان کے جلسے کے حوالے سے شہر بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں جلسے کے لیے بینرز اور ہورڈنگ بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا آبائی گھر جو کافی عرصہ سے کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے سنسان تھا وہ اب مکمل طور پر آباد ہوگیا ہے اور جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ خان نیازی سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔