12 ستمبر ، 2013
کراچی…کثیر المقاصد منصوبے گو مل زام ڈیم کی تعمیر مکمل ہو گئی، منصو بے کا سنگ بنیاد 2001میں سابق صدر جنرل ریٹا ئرڈ پرویز مشرف نے رکھا تھا، آج وزیراعظم نواز شریف اس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ گو مل زام ڈیم جنو بی وزیرستا ن میں دریا ئے گو مل پر واقع ہے، جو ڈیرہ اسما عیل خان اور ٹانک کے مغرب میں کھجو ری کچھ کے مقا م پر ہے، یہ ڈیم پا نی ذخیرہ کر نے کے علا وہ بجلی کی پیداوار اور زرعی مقا صد کے سا تھ ساتھ سیلا بی تبا ہ کا ریو ں سے علاقے کو محفو ظ ر کھنے کے مقا صد پو رے کر ے گا، اس منصو بے سے ایک لا کھ 63 ہزار ایکڑ اراضی کی آبپا شی اور 17.4میگا واٹ بجلی کی پیداوار کی جا ئے گی۔ اس منصو بے کا آغا ز 2002میں ہواجبکہ 2010میں مکمل کیا جا نا تھا،مگر بے امنی کے با عث تین سال منصوبے پر کا م بند رہا،اس منصو بے سے علاقے کی پسما ندگی اور بے روزگا ری میں بھی واضح کمی آئے گی۔