13 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورمرطوب رہے گا جبکہ آئندہ 2 سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،راولپنڈی،پشاور،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن،مالاکنڈاورکشمیرسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبدین میں41ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا،آج ملک کے اہم شہروں میں درجہ حرارت یوں رہے گا،اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں36، کراچی34،پشاور35اورکوئٹہ میں34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رکارڈ کیاگیا۔