16 ستمبر ، 2013
تھرپارکر…صحرائے تھر میں مختصر عرصے کے دوران اجتماعی زیادتی کا دوسرا واقعہ ،تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو میں ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا اورواقعہ کی وڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق چھاچھرو کے گاوٴں ببراڑیو سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیان دیا کہ چار ملزمان نے اسکو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کلہاڑی اور اسلحے کو زور پہ زیادتی کے دوران شرمناک واقعے کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بھی بناتے رہے۔واقعہ کے خلاف متاثرہ لڑکی نے اپنے ورثا کے ہمراہ پریس کلب مٹھی کے سامنے مسلسل چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔تھرپارکر میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد زاتی رنجش کی بنا پر خواتین کو نشانہ بنارہے ہیں۔