پاکستان
16 ستمبر ، 2013

بٹ خیلہ اور سرگودھا میں موسلادھار بارشیں، 6 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ اور سرگودھا میں موسلادھار بارشیں، 6 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ/ سرگودھا…بٹ خیلہ اور سرگودھا میں موسلادھار بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئیمالاکنڈ ایجنسی میں رات گئے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ بارش سے بٹ خیلہ کے علاقے چپئی میں عبدالرحمان نامی شخص کے گھر کی چھت گرگئی۔ حادثے میں عبدالرحمان کی اہلیہ،اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جاں بحق جبکہ عبدالرحمان تین بیٹوں سمیت زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا۔سرگودھا کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں بھی موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :