Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
17 ستمبر ، 2013

کوسٹاکنکورڈیاکومکمل طورپرغرق کرنے کامشن جاری

کوسٹاکنکورڈیاکومکمل طورپرغرق کرنے کامشن جاری

گگلیو…اٹلی کے ساحل پر جنوری 2012 میں حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہاز، ’کوسٹا کنکورڈیا‘ کو مکمل طور پرغرق کرنے کا مشن جاری ہے۔ اٹلی کے شہر گگلیوGiglio کے قریب ایک چٹان سے ٹکرانے والا کروز شپ، اسی چٹان پر ٹک گیا تھا۔ اس حادثے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ چار ہزار مسافروں کو بچا لیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 8 سو ملین ڈالر کے نقصان کے بعد اسے بحری تاریخ کا سب سے مہنگا حادثہ قرار دیا جا چکا ہے۔کوسٹا کنکورڈیا کو چٹان سے اٹھا کر سمندر کی تہہ میں ڈبویا جا رہا ہے تا کہ بندر گاہ دیگر جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کلئیر ہو سکے۔یہ عمل بھی تین دن سے جاری ہے اور امید ہے کہ آج کسی وقت یہ بحری جہاز مکمل طور پر غرق ہو جائے گا۔

مزید خبریں :