Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ملالہ کوایمبیسیڈرآف کانشنس ایوارڈ دینے کا اعلان

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ملالہ کوایمبیسیڈرآف کانشنس ایوارڈ دینے کا اعلان

ڈبلن…ملالہ یوسف زئی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملالہ کو2013 Award Of Conscience Ambassador دینے کا اعلان کیا ہے۔سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جا رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی کے ساتھ یہ ایوارڈ امریکی گلوکارہ ہیری بیلا فونٹے کو بھی دیا جائیگا۔ ایوارڈ دینے کی باقاعدہ تقریب آج آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہو گی۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

مزید خبریں :