Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

کرم ایجنسی :چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد، 2 افراد گرفتار

کرم ایجنسی :چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد، 2 افراد گرفتار

کرم ایجنسی…کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے پینتیس گولے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کے مطابق اطلاع ملی کہ لوئر کرم ایجنسی کے راستے سے خطرناک اسلحہ منتقل کیا جارہا ہے جس پر پولیٹکل حکام نے مختلف چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی سخت کردی اور ناکہ بندی کے دورا ن لوئر کی افغان سرحدی چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :