Geo News
Geo News

پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پنجاب: مظفر گڑھ کے گاوٴں میں بھی حوا کی ایک بیٹی لٹ گئی

پنجاب: مظفر گڑھ کے گاوٴں میں بھی حوا کی ایک بیٹی لٹ گئی

مظفر گڑھ…پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ کے ایک گاوٴں میں بھی حوا کی بیٹی لٹ گئی۔پولیس کئی روز گزرنے کے بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی ۔ تحصیل علی پور کے گاوٴں عظمت پور کے محنت کش کی بیٹی کو گاوٴں کے تین افراد اغوا کر کے لے گئے۔درندہ صفت ملزم لڑکی کو تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔مظلوم لڑکی کے والدین پولیس کے پاس گئے مقدمہ تودرج ہو گیا، لیکن ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا۔ انصاف کی تلاش میں متاثرہ خاندان لاہور پہنچ گیا۔ لڑکی کی والدہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم یاسین ان کے شوہر کو اپنی ملازمت کے لئے مجبور کرتا تھا۔ لیکن بڑھاپے کے باعث وہ محنت کے قابل نہیں۔اسی بات کا بدلہ لینے کے لئے ملزم نے بچی کو اغوا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور میڈیکل رپورٹ بھی غلط جاری کرا دی۔

مزید خبریں :