Geo News
Geo News

دنیا
17 ستمبر ، 2013

امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی

امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی

ڈینور…امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4ہوگئی۔ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 15سو سے زائد گھر مکمل طور پر بہہ گئے جبکہ 17ہزارسے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ امریکی نیشنل گارڈ کے 7ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے تاہم اب بھی سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :