17 ستمبر ، 2013
سوات…سوات میں ڈینگی نے مزید چار افراد کی جان لے لی، چار ہفتوں کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 تک جاپہنچی۔جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3500 سے تجاوز کر گئی۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹرواصل خان کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید113 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر3500 سے تجاوز کر گئی اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے،انہوں نے بتایا کہ سیدوشریف اسپتال میں اب تک18 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 3500 سے زیادہ مریضوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سوات میں سیدشریف تدریسی اسپتال کے ساتھ ساتھ سول اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے ، ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ ہیں۔