Geo News
Geo News

پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی:کچھی رابطہ کمیٹی کے جاں بحق ہو رہنما کی نمازجنازہ اداکردی گئی

کراچی …کراچی میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔آگرہ تاج کالونی میں گزشتہ رات فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماعبدالرشیداوران کے محافظ کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔دونوں افراد کی نماز جنازہ کلری گراوٴنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔دونوں افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ کے بعدمیڈیاسے بات کرتے ہوئے لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رفیق انجینئر نے سوئم کے بعداستعفیٰ دینے کااعلان کیا۔

مزید خبریں :