Geo News
Geo News

پاکستان
18 ستمبر ، 2013

سریاب روڈ پر ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، محافظ زخمی

سریاب روڈ پر ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، محافظ زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ایس پی سریاب کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا محافظ زخمی ہوگیا جبکہ ایس پی محفوظ رہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی سریاب بشیر بروہی سریاب کے علاقے میاں غنڈی میں گشت کررہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ان کا محافظ زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ملزمان زخمی ہوئے جنھیں گرفتار کرکے اسپتال پہنچایا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، دوسرے ملزم کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے محافظ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :