پاکستان
18 ستمبر ، 2013

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

کراچی…قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک میں ضمنی انتخاب آج ہوگا، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 25 ٹانک کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم محمد کی نگرانی میں بیلٹ باکس اور دیگر سامان پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچادیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے داور خان کنڈی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ 11 مئی کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اس حلقے سے جیتے تھے تاہم انھوں نے بعد میں یہ نشست خالی کر دی تھی جس کے بعد یہاں ضمنی انتخاب آج ہو گا۔

مزید خبریں :