کھیل
19 مارچ ، 2012

بھارتی میڈیا نے بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر تنقید شروع کردی

بھارتی میڈیا نے بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر تنقید شروع کردی

کراچی … بھارتی میڈیا نے بھی انگلش میڈیا کی طرح سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر تنقید شروع کر دی،کسی امپائر نے تو پاکستانی اسٹار کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار نہیں دیا لیکن میڈیانے شور مچانا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد سینئر بھارتی بیٹسمینوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے شکایت کی ہے کہ سعید اجمل بولنگ میں جرک کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کسی کھلاڑی کا نام تو ظاہر نہیں کیا بس اتنا لکھا ہے کہ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر بھارتی بلے بازوں نے اپنے تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے۔اس طرح کے اعتراضات تو سعید اجمل پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی کیے گئے تھے جب سابق انگلش فاسٹ بولر باب ولس نے ان کے بولنگ ایکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے کسی کھلاڑی کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور اصولاً جب تک میچ سپر وائز کرنے والا فیلڈ امپائر کسی بولر کے ایکشن کو رپورٹ نہ کرے کسی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ۔

مزید خبریں :