19 ستمبر ، 2013
لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ زرعی زمینوں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نہری نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی،گورنرپنجاب سے پاکستان کسان بورڈ کے وفد نے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر چودھری سرور نے کہا کہ یوریا کھاد کی قلت کا معاملہ ہو یا کسانوں کو ادائیگی ، تمام مسائل کے حل میں کسانوں کا بھرپور ساتھ دیں گے ،گندم کی سپورٹ پرائس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،،،چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کسانوں کو زرعی ادویات،کھاد اور زرعی آلات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔