پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی: اسمبلیوں میں گرما گرمی ہونا معمول کی بات ہے، شازیہ مری

کراچی: اسمبلیوں میں گرما گرمی ہونا معمول کی بات ہے، شازیہ مری

کراچی … سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں گرما گرمی ہونا معمول کی بات ہے یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرمیں جہاں بھی جمہوریت ہے وہاں ایسا ہوتا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی کے ساتھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ ہوا اس پر متحدہ قومی موومنٹ نے معذرت کا اظہار کیا جو قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت بڑی قربانی کے بعد آئی ہے، اس لئے اسمبلیوں کا احترام کرنا بھی ہم سب پر لازم ہے۔

مزید خبریں :