Geo News
Geo News

پاکستان
20 ستمبر ، 2013

ممبئی حملہ کیس جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا خصوصی شیڈول پیش

ممبئی حملہ کیس جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا خصوصی شیڈول پیش

راول پنڈی… ممبئی حملہ کیس جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا شیڈول خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شیڈول انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل کمیشن 21 ستمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائے گا اور 24 ستمبر سے بھارت میں کام کا آغاز کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن بھارت میں چار گواہوں کے بیانات لے کر جرح کرے گا۔

مزید خبریں :