Geo News
Geo News

پاکستان
20 ستمبر ، 2013

پاکستانی نوجوان محب وطن ہیں؟، سروے میں 94 فیصد افراد کی رائے

پاکستانی نوجوان محب وطن ہیں؟، سروے میں 94 فیصد افراد کی رائے

کراچی …پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، اس سے تو سبھی اتفاق کرتے ہیں، لیکن ملکی تعلیمی نظام، نوجوانوں کی صلاحیتیں بڑھانے میں کیا کردار ادا کر رہا ہے، یہ جاننے کے لیے جیو، جنگ اور دی نیوز کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے سروے کیا۔پاکستانی نوجوان محب وطن ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اگر انہیں تعلیم کے مزید مواقع دیے جائیں۔یہ کہنا ہے پاکستانی عوام کا جو جیو نیوز،جنگ اخبار اور دی نیوز کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک کے چاروں صوبوں میں کرائے گئے سروے میں اپنی رائے دے رہے تھے۔سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ آپ کی رائے میں کیا پاکستانی نوجوان محب وطن ہیں؟۔جواب میں سروے میں شامل 94 فیصد افراد نے کہا پاکستانی نوجوان محب وطن ہیں اور ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں، 5 فیصد افراد اس رائے سے متفق نہیں تھے جبکہ 1 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد عوام سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا ملکی تعلیمی نظام نوجوانوں کی ضروریات پوری کرتا ہے؟اس بارے میں پاکستانی عوام کی آرا ء تقسیم نظر آئی۔ 44 فیصد کا کہنا تھا کہ ملکی تعلیم نظام نوجوانوں کی ضروریات پوری کرتا ہے جبکہ 42 فیصد کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیم نظام نوجوانوں کی ضروریا ت پوری نہیں کرتا اور اس میں بہتری لانا ضروری ہے۔ 14 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :