20 ستمبر ، 2013
بیجنگ … چین میں مون فیسٹیول کے دوران دنیا کا سب سے وزنی کیک بنایا گیا ہے۔ چین میں سالانہ مون فیسٹیول جسے Mid-Autumn Festival بھی کہتے ہیں، منایا جارہا ہے۔ تین روزہ فیسٹیول کے سلسلے میں شنگھائی میں دنیا کا سب سے وزنی کیک تیا ر کیا گیا ہے جسے تیار کرنے میں 15 شیف نے حصہ لیا، یہ کیک 45 سینٹی میٹر اونچا اور تقریباً تین میٹر قطر اور وزن ڈھائی ٹن کے قریب ہے۔ اس سے پہلے 2001ء میں ٹورنٹو مڈ آٹم فیسٹیول کمیٹی نے 2.30 ٹن وزنی کیک تیار کیا تھا۔ مقامی حکام کیک کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس پورے عمل میں 12 ہفتے کا عرصہ لگے گا۔