Geo News
Geo News

پاکستان
21 ستمبر ، 2013

طالبان رہنما ملا برادرکی رہائی خوش آئند ہے ،مولانا فضل الرحمان

طالبان رہنما ملا برادرکی رہائی خوش آئند ہے ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان رہنما ملا برادرکی رہائی خوش آئند ہے اگر افغانستان میں موجود دیگر طالبان بھی مصالحت کی کو ششوں میں شامل ہو نا چاہتے ہیں اوروہ امن کے خواہاں تو ان کو بھی رہا کر دینا چاہیئے۔جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملا برادرکی رہائی خوش آئند ہے اس سے افغانستان میں مصالحت کیلئے راہ ہموار ہوگی۔اگر دوسرے طالبان بھی بات چیت کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں بھی رہا کر دینا چاہیئے۔اس سے مصالحت کی کو ششوں کو آگے بڑھا یا جاسکے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملا برادر طالبان کے اہم رہنما ہیں۔ پاکستان کو افغان مصالحت کے لئے دو ہا مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی کوششیں تیزکرنی چاہئے اور افغانستان کی داخلی مصالحتی بات چیت میں بھی پاکستان کو تعاون کرناچاہیئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان میں امن اور سلامتی پر براہ راست اثرات مر تب ہوں گے۔

مزید خبریں :