Geo News
Geo News

پاکستان
21 ستمبر ، 2013

لندن ایئر پورٹ پر روکے جانے سے متعلق خبروں پر خواجہ آصف برہم

لندن ایئر پورٹ پر روکے جانے سے متعلق خبروں پر خواجہ آصف برہم

لندن…وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انہیں لندن ایئرپورٹ پر روکا نہیں گیا، چیک کیا گیا، ان کے پاس دوپرفیوم کی بوتلیں تھیں۔ پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے لندن ایئر پورٹ پر روکے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر پانی و بجلی غصہ کھا گئے۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ان کے ہیڈ کیری میں دو پرفیوم کی بوتلیں تھیں جو چیک کی گئیں اور انہیں پرفیوم کی بوتلوں سمیت جانے دیا گیا۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ وہ امریکا میں جان ایف کینڈی ایئر پورٹ پر فلائیٹ نمبر اے اے107سے پہنچ رہے ہیں، جس نے چیک کرنا ہے آ کر دیکھ لے۔

مزید خبریں :