22 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پشاور خود کش دھماکوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کو اندوہناک اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگ کے رہنما سردار مہتاب احمد خان نے بھی سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔