Geo News
Geo News

پاکستان
23 ستمبر ، 2013

کراچی:پولیس کی زیر حراست نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

کراچی:پولیس کی زیر حراست نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

کراچی…کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہلاکت کے خلاف علاقہ مکینوں اور لواحقین نے احتجاج کیا۔ گزشتہ روزصبح حراست میں لیے گئے نوجوان نوید کی ہلاکت کے خلاف علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، مکینوں نے ملیرسٹی، نیشنل ہائی وے اور اطراف میں احتجاج کیا، احتجاج کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے6افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دستی بم سے پولیس موبائل پر بھی حملے میں موبائل تباہ اور ایک پولیس اہلکاراصغرزخمی ہوگیا، جھڑپ کے دوران پولیس موبائل کا ڈرائیورفرمان لاپتہ ہوگیا، کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،، بعد میں نامعلوم افراد موبائل کے لاپتہ ڈرائیور فرمان کی لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :