23 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہورکے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی،جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔جوہر ٹاوٴن،ماڈل ٹاوٴن،گارڈن ٹاوٴن، فیصل ٹاوٴن ،گلبرگ،ایئرپورٹ اور ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں دوپہرکے بعدموسلا دھار بارش ہوئی،بارش نے موسم میں نکھار پیدا کر دیا،قذافی اسٹیڈیم میں بارش خوبصورت منظر پیش کرنے لگی،اورکرسیاں دُھل گئیں،بعض موٹرسائیکل سوار لوگ سایہ دار مقامات پر کھڑے ہو کر بھیگنے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے،بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر ٹریفک کی رفتار بھی سست ہو گئی۔