Geo News
Geo News

پاکستان
24 ستمبر ، 2013

الطاف حسین کی بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

الطاف حسین کی بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ افرادکیلئے دل کھول کرمددکریں۔ایم کیو ایم کے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ متاثرین کی فوری امدادکیلئے غذائی اجناس سمیتکپڑے، لوٹے، گھریلواستعمال کے برتن ودیگر استعمال کی ضروری اشیاء خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے صدردفترواقع فیڈرل بی ایریابلاک14میں جمع کرائیں، الطاف حسین نے کہاکہ بلوچستان میں شدید زلزلے کی وجہ سے کافی جانی ومالی نقصان ہواہے اوردکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بلوچستان کے متاثرین کی ہرطرح کی مددکرنی چاہئے،جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ متاثرہ افرادکیلئے زندگی بچانے والی ادویات بھی جمع کریں اورانہیں جلدازجلدمتاثرہ علاقوں میں روانہ کیاجائے۔

مزید خبریں :