Geo News
Geo News

پاکستان
24 ستمبر ، 2013

عمران خان کی پارٹی کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنے کی ہدایت

عمران خان کی پارٹی کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پارٹی قیادت کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کرے ۔تحریک انصاف سندھ کے ترجمان دوا خان صابر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں نقصانات اور قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں صوبوں کی قیادت، کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایات اور احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کریں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں اور تحریک انصاف اس مشکل گھڑی میں ہر طرح سے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مزید خبریں :