Geo News
Geo News

پاکستان
25 ستمبر ، 2013

لاہور: نواب ٹاوٴن سے دو نا معلوم نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لاہور: نواب ٹاوٴن سے دو نا معلوم نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لاہور…لاہور کے علاقے نواب ٹاوٴن سے دو نا معلوم نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ نواب ٹاوٴن پولیس کے مطابق دونوجوانوں کی لاشیں ایک خالی پلاٹ میں پڑی تھیں ، دونوں کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور دونوں کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈہاوٴس منتقل کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور شناخت کے لئے صبح علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں :