Geo News
Geo News

پاکستان
25 ستمبر ، 2013

پیمر ا استعمال نہ ہونیوالے کیبل لائسنس منسوخ کردے،ایسوسی ایشن

پیمر ا استعمال نہ ہونیوالے کیبل لائسنس منسوخ کردے،ایسوسی ایشن

لاہور…کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے میڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز کے ایسے لائسنس منسوخ کردے جو کبھی استعمال میں نہیں لائے گئے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیبل ایپریٹرز میڈیا گروپ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ عبد الجبار نے کہا ہے کہ جو لائسنس ساڑھے تین سال سے استعمال نہیں کیے گئے، پیمرا انکے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت کیبل آپریٹرز کو تقسیم کر رہا ہے۔عبدالجبار کا کہناتھاکہ انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔

مزید خبریں :